ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سریش چوہانکے اور دیگر 5 افراد کے خلاف ہتک عزت معاملے میں دہلی کورٹ کا سمن

سریش چوہانکے اور دیگر 5 افراد کے خلاف ہتک عزت معاملے میں دہلی کورٹ کا سمن

Wed, 23 Oct 2024 17:19:05    S.O. News Service

نئی دہلی، 23/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کورٹ نے حال ہی میں ہتک عزت کے معاملے میں سدرشن ٹی وی چینل اور اس سے وابستہ 6 افراد کو سمن جاری کیا ہے، جن میں سدرشن نیوز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سریش چوہانکے بھی شامل ہیں۔ یہ کیس محمد طوفیل خان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جو ایک این جی او اور مدرسہ جامعہ نظامی ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کی قیادت کرتے ہیں۔ اس معاملے میں نئی دہلی کے ساکیت کورٹ کے جج کارتک تپاریہ نے پہلی سماعت کے دوران ملزمین کی مبینہ کارروائیوں کو ہتک آمیز قرار دیا۔

بار اینڈ بینچ نے رپورٹ کیا ہے کہ خان نے کہا ہےکہ ان کی سوسائٹی تقریباً ۷۰؍یتیم بچوں کو شیلٹر، خوراک اورتعلیم فراہم کرتی ہے۔ ۲؍ سال قبل مفتی وجاہت قاسمی نے الزام عائد کیا تھا کہ جامعہ عربیہ نظامیہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ یہ الزامات سدرشن ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کئے گئے تھےاور انٹرویوز میں بھی دکھائے گئے تھے۔ بار اور بینڈ نے رپورٹ کیا ہے کہ خان نے قاسمی، سدرشن ٹی وی، اور اس کے نمائندوں، جن میں سریش چوہانکے بھی شامل ہے جس نے اس پروگرام کی نظامت کی تھی جس میں جامعہ ملیہ نظامیہ پر الزامات عائد کئے گئے تھے، کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا کیس درج کیا تھا۔ 

اس ضمن میں عدالت نےکہا ہے کہ ’’عدالت کے سامنے جو مواد پیش کئے گئے ہیں ان کے مطابق ملزم نمبر ایک کے ٹویٹ، ملزم نمبر دو کا لوگوں کے سامنے شکایت کنندہ کو ’’بنگلہ دیشی‘‘ کہنا اور ملزم نمبر ایک، تین اور چار کی جانب سے دیئے گئے انٹرویوز ہتک آمیز ہیں۔مزید برآں ہم نے شکایت کنندہ کے ذریعے مبینہ ہتک آمیز تصاویر اور ویڈیوز بھی دیکھی ہیں۔ ہم مطمئن ہیں کہ ناظم کے خلاف ابتدائی مواد موجود ہیں۔اسی لئے ملزم نمبر پانچ، نیوز کمپنی یعنی ملزم نمبر ۶؍ ، ڈائریکٹر اور ایڈیٹر اورملزم نمبر ۷؍ کو ان کے مبینہ جرائم کیلئے سمن جاری کیا جاتا ہے۔‘‘


Share: